اديان كے درميان گفتگو كے لیے ضروری آمادگی فراہم كر لی گئی ہے

IQNA

اديان كے درميان گفتگو كے لیے ضروری آمادگی فراہم كر لی گئی ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ نے پرتگال كے سابق صدر سے ملاقات كے دوران ايران كی جانب سے اديان كے درميان گفتگو پر مشتمل نشست منعقد كرنے كے لیے ضروری آمادگی كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق پرتگال كے سابق صدر نے محمد باقر خرمشاد كے ساتھ ملاقات كے دوران ایٹمی توانائی كے حصول كو ايران كا مسلمہ حق قرار ديا ۔
خرمشاد نے زور دے كر كہا : اہل غرب ايك دہائی سے اسلامی جمہوریہ ايران پر ایٹم بمب بنانے كا الزام لگا رہے ہیں اور طرح طرح كی دھمكياں دے رہے ہیں اور اسی بہانے انہوں نے عرصہ دراز سے ايران كا بائيكاٹ كر ركھا ہے اور اب ايران پر فوجی حملے كی دھمكياں بھی دے رہے ہیں كہ جو انتہائی شرم آور ہے ۔
898454