ساحل عاج میں عيد غدير كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

ساحل عاج میں عيد غدير كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ : عيد غدير كی مناسبت سے جشن مسرت ۱۸ اور ۱۹ نومبر بمطابق جمعۃ المبارك اور ہفتہ كو ساحل عاج كے سابقہ دار الحكومت «آبيجان»، میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق شام سوا آٹھ بجے شہر كے محلہ «ماركوری» میں واقع الزهرا(س) ثقافتی انسٹی ٹيوٹ میں منعقد ہو گا ۔
اسی طرح عيد غدير كی مناسبت سے ہی ۱۹ نومبر كو مقامی وقت كے مطابق صبح دس بجے الزھرا ﴿ع﴾ انسٹی ٹيوٹ میں خواتين كے لیے بھی جشن كا انعقاد كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام كے دوران امام صادق ﴿ع﴾ كلچرل سنٹر كے فارغ التحصيل طلبہ كو اسناد اور قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا ۔
898391