ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عيد سعيد غدير كے موقع پر برما كے مومنين نے يانگون شہر میں ۱۴ نومبر كو ايك پر مسرت تقريب كا اہتمام كيا یہ پر وقار تقريب امام بارگاہ جعفریہ میں سات بجے شروع ہوئی اس تقريب میں ذاكر اہل بيت (ع) صمير حيدر نے غدير كو سب سے بڑی عيد قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ وہ عظيم دن ہے جس دن اللہ تعالی نے اپنے رسول ص سے اپنے ولی علی (ع) كی ولايت كا اعلان كروا كر دين اسلام كو كامل كيا ۔جشن كی اس تقريب میں خواتين و حضرات كی ايك بڑی تعداد نے شركت كی۔
ياد رہے كہ ۱۴ نومبر كو ہی شہر يانگون كے علاقے شاہ عباس میں بھی جشن غدير منايا گيا۔
۸۹۹۱۹۴