قرقيزستان میں "غدير اور قرآن " كے عنوان سے نمائش كا اہتمام

IQNA

قرقيزستان میں "غدير اور قرآن " كے عنوان سے نمائش كا اہتمام

سياسی گروپ:الہدی پبلی كيشنز اور قرقيزستان كے ايرانی سفارت خانہ كے زير اہتما م پہلی مرتبہ قرقيزستان میں نمايش كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق قرقيزستان كے دارالحكومت میں پہلی مرتبہ غدير اور قرآن كے عنوان كے تحت نمايش كا اہتمام كيا گيا ۔اس نمايش كا ہدف قرآن مجيد كے مختلف نسخوں اور اسی طرح مختلف تفاسير كو متعارف كروانا تھا۔اس نمايش میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی اور اس نمايش كے انعقاد كو بہت سراہا۔اس نمايش میں مختلف زبانوں پر مبنی قرآن مجيد كے ۶۳ كے قريب مختلف نسخے ركھے گئے۔اسی طرحقرآن مجيد كی مختلف تفاسير خوبصورت رحلوں پر ركھی گئی تھیں جنہیں لوگوں نے بڑے شوق اور دلچسپی سےديكھا۔
قابل ذكر ہے كہ عيد الاضحی كے موقع پر اس مناسبت سے یہ نمايش "قرآن سے عيد قربان كا استقبال "كے عنوان سے بيشكك شہر كی امام علی (ع) مسجد میں منعقد ہوئی۔
۸۹۹۴۸۲