غدير اور اسلامی بيداری كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

غدير اور اسلامی بيداری كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

حوزہ علمیہ گروپ : غدير اور اسلامی بيداری كے عنوان سے یہ سيمينار امام خمينی ايجوكيشنل كمپليكس میں كل ۱۷ نومبر بروز جمعرات كو منعقد ہوا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق " غدير اور اسلامی بيداری " كے عنوان سے یہ سيمينار ۱۷ نومبر بروز جمعرات كو ايرانی اور غير ايرانی طلبہ كے ہمراہ صوبہ قم كی اعلی حكومتی شخصيات كی شركت سے منعقد ہوا ۔
اس سيمينار میں تلاوت كلام مجيد كے بعد حجت الاسلام و المسلمين انصاری اور بوير احمدی نے خطاب كيا ۔
مقررين نے اس بات پر زور ديا كہ صرف امير المومنين (ع) كی ذات گرامی ايك ايسی بين الاقوامی شخصيت ہیں كہ جنہیں تمام اسلامی فرقے امام مانتے ہیں اور اس مسئلے میں تقیہ كی بالكل گنجائش نہیں ہے ۔
تقريب كے آخری مقرر آيت اللہ بروجردی نے كہا : پيغمبر اكرم (ص)نے اپنی رسالت كا آغاز توحيد كا نعرہ بلند كر كے كيا اور اس قوت توحيدی سے زمانہ جاہليت كے معيارات طاقت ، مال و دولت اور قوم و قبيلہ كا پيمانہ توڑ ديا ۔
900006