ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے غدير اور اسلامی بيداری كے عنوان سے قومی سيمينار میں كہا : دين الہی میں رہبری كا مسئلہ انتہائی حائز اہميت ہے اور یہی وجہ ہے كہ پيغمبر اكرم (ص) نے بعثت كی ابتدا میں اپنے خاندان كے افراد كے سامنے توحيد و رسالت كے ابلاغ كے بعد سب سے پہلے اپنی جانشينی كا سوال اٹھايا ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : پيغمبر اكرم (ص) نے امام علی (ع) كو مختلف تعبيروں سے كئی مرتبہ اپنے جانشين كے طور پر متعارف كروايا اور غدير كے دن تمام مسلمانوں پر قطعی حجت قائم كر دی ۔
899977