ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "بسيج " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سردار نقدی نے ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ۳۰ سال قبل جب امريكہ كی طاقت و اقتدار پورے عروج پر تھا ؛ امام خمينی رحمۃ اللہ نے فرمايا تھا كہ امريكہ كچھ بھی نہیں كر سكتا اور آج ہم امريكہ كی ذلت آميز صورتحال كو ديكھتے ہوئے كہہ سكتے ہیں كہ امريكہ كسی صورت بھی كچھ نہیں كر سكتا ۔
سردار نقدی نے خيال ظاہر كيا : گزشتہ تين ہفتوں سے بين الاقوامی میڈيا واويلا مچا رہا ہے كہ كل ايران پر حملہ كر ديا جائے گا ليكن امام خامنہ ای كے چند جملوں سے پورے عالمی استعمار پر رعب و وحشت كی فضا چھا گئی كہ جس كا اثر امريكی وزير دفاع كے انٹرويو میں نماياں تھا ۔
899165