ولايت كی نعمت اسلام كے عالمی ہونے كی ضامن ہے

IQNA

خطيب جمعہ تہران :

ولايت كی نعمت اسلام كے عالمی ہونے كی ضامن ہے

سياسی گروپ : آيت اللہ امامی كاشانی نے نماز جمعہ تہران كے دوسرے خطبے میں پيغمبر (ص) سے اسلام كے عالمی دين ہونے اور اس كے وعدہ الہی ہونے پر مشتمل روايت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ دست ولايت ہے كہ جو اسلام كے عالمی ہونے كا موجب ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان رہبری كے ركن آيت اللہ محمد امامی كاشانی نے ۱۸ نومبر جمعۃ المبارك كو نماز جمعہ تہران كے خطبے میں آیۃ غدير كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : اس آيت شريفہ میں ايك خوشخبری كا اعلان كيا گيا ہے اور دوسری جانب ايك خطرے سے بھی خبردار كيا گيا ہے ۔
مجمع تشخيص مصلحت نظام كے ركن نے مزيد كہا : كفار كا گمان تھا كہ پيغمبر اكرم (ص) ايك بادشاہ ہیں اور جيسے بادشاہوں كی وراثت ان كی اولاد كو منتقل ہوتی ہے وہ پيغمبر اكرم (ص) كی نسبت بھی ايسا ہی گمان ركھتے تھے اور چونكہ پيغمبر اكرم (ص) كا كوئی فرزند نہیں تھا اس بنا پر وہ خوش تھے كہ اسلام پيغمبر (ص) كے دنيا سے چلے جانے كے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ۔
900147