ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ميثاق قدس دستاويز كو قدس كی یہودی سازی كا راستہ روكنے كے لیے جامعہ الازھر كی جانب سے تدوين كيا گيا ہے اور شيخ الازھر آج باقاعدہ طور پر اسے پيش كریں گے ۔
اس سند میں احمد الطيب نے قدس كی یہودی سازی كا راستہ روكنے كی عملی راہوں كو متعين كيا ہے كہ جس پر تمام سياسی ، دينی جماعتوں كے اتفاق كی صورت میں سب كے دستخط لیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۲۵ نومبر جمعۃ المبارك كو قاہرہ میں قدس كی یہودی سازی كے خلاف ملين مارچ بھی كيا جائے گا۔
901287