ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Spotnews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كلينك اگلے عيسوی سال كی ابتدا میں ہر اتوار كو مريضوں كا مفت علاج كرے گا ۔
ھورو شہر كے ايك مسلمان ڈاكٹر احتشام حق نے اس بارے بتايا : ہمارا ہدف شہر میں صحت و سلامتی كی صورتحال كو بہتر بنانا ہے اور ہم مذہب سے قطع نظر یہ انسانی خدمت انجام دیں گے ۔
ھورو شہر اور اس كے آس پاس سو كے لگ بھگ مسلمان ڈاكٹر مقيم ہیں كہ جن میں سے بہت سے ڈاكٹر مفت كلينك كے لیے اپنی خدمات پيش كرنے پر آمادہ ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ كلينك اسلامی مركز ھلال كے تعاون سے تاسيس كيا جائے گا۔
901210