ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم نے اپنے اعلامیے میں كہا ہے : تنظيم كے عضو ممالك كے وزرائے خارجہ كو شام كی صورتحال پر تبادلہ خيال كے لیے دعوت دی گئی ہے ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے ہنگامی اجلاس میں جيبوتی ، مصر ، قزاقستان ، ملائشيا ، سعودی عرب ، سينيگال اور تاجكستان كو شامی حكام كے ساتھ مذاكرات پر آمادہ كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو كی جانب سے شام كے بحران كے بين الاقوامی ہونے پر انتباہ كے بعد یہ بيان جاری كيا گيا ہے ۔
901583