ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ فيسٹيول انٹرنیٹ پر سماجی سرگرميوں كے فروغ كی غرض سے منعقد كيا گيا ہے ۔
فيسٹيول كی جيوری كے ايك ركن «ايرجان سليماناف»،نے اس بارے كہا : گزشتہ سالوں كے دوران بھی غير حكومتی اداروں كے شعبہ میں بعض مساجد كی ويب سایٹ پہلی پوزيشن حاصل كرنے میں كامياب رہی ہیں ۔
انہوں نے واضح كيا : جامع آلماتی كی ويب سایٹ نے گزشتہ سال دوسرا انعام ليا تھا جبكہ امسال اسے مناسب خبروں ، معلومات اور دينی تعليمات كے پيش نظر پہلے انعام كا مستحق قرار ديا گيا ہے ۔
901293