ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق روسی صدر «دميتری مدودف»، كی ہدايت پر اس ٹيلی وژن كے قيام كے لیے ضروری اقدامات انجام دئیے جا رہے ہیں اور ايك اندازے كے مطابق اس ٹيلی وژن چينل كا باقاعدہ آغاز ۲۰۱۲ء میں كر ديا جائے گا ۔
ياد رہے كہ یہ خبر ماسكو كے دينی و سماجی اداروں كے درميان ہونے والے اجلاس كے دوران دی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اجلاس میں دينی و قومی تعليم ، ماسكو شہر میں جديد مساجد كی تعمير اور اديان و اقوام كے درميان حفط تفاہم جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص بھی كی گئی ۔
901318