ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے ليگل بورڈ كے ركن اور رہبر معظم كے لبنان میں نمائندے ، «شيخ محمد يزبك»،نے كل ۲۰ نومبر كو بعلبك شہر میں ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : شام كے خلاف فتنہ انگيزی كا ہدف صدر بشار اسد نہیں ہے بلكہ دشمن نے اس فتنہ پروری سے حزب اللہ كو ہدف بنايا ہے ۔
«شيخ محمد يزبك»، نے مزيد كہا : ۲۰۰۶ ء میں حزب اللہ كے خلاف سازشیں كرنے والے آج پھر اسی طرح سے اپنی شيطانی چالوں كا جال بچھا رہے ہیں ليكن انہیں شكست فاش ہو گی ۔
902195