ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) میں چھتيسویں زبان كا اضافہ

IQNA

پرتگالی زبان كے افتتاح كے ساتھ :

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) میں چھتيسویں زبان كا اضافہ

بين الاقوامی گروپ : ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) میں پرتگالی زبان كے افتتاح كی تقريب جہاد دانشگاہی كے سربراہ ، بعض اعلی حكام اور قرآنی سرگرميوں میں مصروف عمل اہم شخصيات كی شركت كے ساتھ منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايكنا میں پرتگالی زبان كی افتتاحی تقريب كل۲۱ نومبر سوموار كو جہاد دانشگاہی كے سربراہ حمد حسين يادگاری ، مجلس شوری اسلامی كی كمیٹی "قرآن و عترت " كی سربراہ لالہ افتخاری ، شوری الگوی اسلامی كے ركن حجت السلام سيد حسين مير معزی اور ادارہ قرآنی فعاليات كے سرپرست حجت الاسلام سيد مھدی تقی كی شركت كے ساتھ منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كا ايران كی خبر رساں ايجنسيوں میں نمبر ون ہے اور اس ايجنسی میں متعدد غير ملكی زبانوں كے باعث اس كی بين الاقوامی سطح پر افاديت دو چندان ہو جاتی ہے ۔
902926