جامع مسجد مارسی كا لائسنس منسوخ كرنے پر مسلمانوں كا احتجاج

IQNA

جامع مسجد مارسی كا لائسنس منسوخ كرنے پر مسلمانوں كا احتجاج

بين الاقوامی گروپ : مسجد مارسی كی انجمن نے كل ۲۱ نومبر كو اعلان كيا ہے كہ ہم نے مسجد كی تعمير كے لائسنس كی منسوخی پر مشتمل عدالتی فيصلے كے خلاف اپيل كی تياری كر لی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «yabiladi»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن كے صدر «عبدالرحمن گل»(Abderrahman Ghoul)، نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : مارسی عدالت كی جانب سے جامع مسجد كا لائسنس منسوخ كیے جانے كے بعد انجمن كی كابينہ نے ايك ہنگامی اجلاس منعقد كيا اور متفقہ طور پر اس فيصلے كے خلاف اپيل دائر كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : جامع مسجد مارسی كی تعمير كی منظوری ۲۰۰۹ء میں دی گئی تھی ليكن اہل محلہ اور دكانداروں كے اعتراض كے باعث اسے روك ديا گيا تھا ۔
903008