ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr.apa.az»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شوری قضات نے ايك بيان میں ۲۷ نومبر سے محرم الحرام كے آغاز پر تمام شيعوں سے اپيل كی ہے كہ عزاداری امام حسين (ع) بہترين طريقے سے برپا كریں ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : ہم تمام عاشقان امام حسين (ع) سے توقع كرتے ہیں كہ عزاداری اور سوگواری كی محافل و مجالس مذہبی عقيدت و احترام سے منعقد كریں اور آئمہ اطہار (ع) كے احكام كے منافی رسموں اور بدعتوں سے پرہيز كریں ۔
904777