ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی وزير دفاع ماتان ويلنای نے ۲۳ نومبر بدھ كو كہا : ميرے خيال میں مصری موجودہ كشيدگی كا فائدہ اسلام پسندوں كو ہو گا چونكہ یہ لوگ انتہائی منظم ہیں جبكہ انہیں مالی مشكلات بھی نہیں ہیں ۔
اس اسرائيلی عہدے دار نے واضح كيا : مصر كی موجودہ صورتحال انتہائی پيچيدہ ہے اگرچہ طنطاوی انتقال اقتدار اور احتجاج كا راستہ روكنے كے لیے انتہائی منطم كوششیں كر رہا ہے ليكن اس كے باوجود صورتحال كنڑول سے خارج ہوتی نطر آ رہی ہے ۔
904123