ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ علماء نے ۲۴ نومبر جمعرات كو ايك بيان صادر كر كے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ سعودی سيكيورٹی فورسز كے ہاتھوں چار شيعہ نوجوانوں كی ہلاكت كی سنجيدگی سے تحقيقات كریں ۔
اس بيان میں شيعہ مظاہرين كو منتشر كرنے كے لیے صوبہ قطيف میں طاقت كے وحشيانہ استعمال كی بھرپور مذمت كرتے ہوئے مظاہرين سے بھی اپيل كی گئی ہے كہ اپنے جائز حقوق كے حصول كے لیے پرامن احتجاج كا سلسلہ جاری ركھیں ۔
قابل ذكرہے كہ اس قرار داد پر سعودی جيد علماء «عبدالله الخنيزی»، «منير الخباز»، «عبدالكريم الحبيل»، «حسن الصفار» اور «منصور الحبشی»، كے دستخط ہیں ۔
904848