قطيف ؛ محرم الحرام كے موقع پر آل سعود كی فورسز كا وسيع پيمانے پر گشت

IQNA

قطيف ؛ محرم الحرام كے موقع پر آل سعود كی فورسز كا وسيع پيمانے پر گشت

بين الاقوامی گروپ : آل سعود سيكيورٹی فورسز نے محرم الحرام كے دوران امن و امان كی صورتحال پر كنٹرول كے بہانے شيعہ اكثريتی صوبے قطيف كی سڑكوں پر بڑی تعداد میں پوزيشنیں سنبھال لی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ السفير كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطيف كے عوام ان دنوں محرم الحرام كے پہلے عشرے كی مناسبت سے عزاداری كے پروگراموں كے لیے آمادگی كرتے ہیں ليكن آل سعود فورسز نے وسيع پيمانے پر گشت كے ذريعہ شيعہ رہائشيوں كے دلوں میں رعب و وحشت ايجاد كرنے كی كوشش كا ارتكاب كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ آل سعود فورسز نے محرم الحرام كے دوران شيعوں كی سرگرميوں كو محدود كرنے كے لیے شہر كی مين سڑكوں كی ناكہ بندی بھی كر دی ہے ۔
905604