ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ تاجكستان میں ايرانی سفارت كے كلچرل ونگ كے سرپرست حسين شير خوانی نے خبر نگاروں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : اس اسكول كی تعمير تيزی سے جاری ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايرانی سفارت خانہ تاجكستان كی وزارت تعليم سے اس اسلامی اسكول كا اجازت نامہ حاصل كرنے كے لیے ضروری كاغذات مكمل كر رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ايران تاجكستان میں ۱۵ اسلامی اسكول قائم كرنا چاہتا ہے ليكن سركاری اجازت ناموں كے حصول میں تاخير كے باعث فی الحال ايك ہی اسكول شروع كيا جائے گا جبكہ باقی سكول بھی آئندہ برسوں میں اپنا كام شروع كر دیں گے ۔
906242