" الجزائر كی اسلامی معاشی صورتحال" كے عنوان سے چوتھے قومی اجلاس كا انعقاد

IQNA

" الجزائر كی اسلامی معاشی صورتحال" كے عنوان سے چوتھے قومی اجلاس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : الجزائركی اسلامی معاشی صورتحال كے عنوان سے چوتھا قومی اجلاس ۶ دسمبر منگل سے دارالحكومت الجزيرہ میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «forumalgerienfinanceislamique»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قومی سيمينار معاشی انسٹی ٹيوٹ «ايسلا اينوسٹ» (Isla Invest) اور اسلامی بينك البركہ كے علاوہ اسلامی بيمہ كمپنی سلاما ، اسلامی بينك سلام اور اسلامی تجارت میں سرمایہ كاری كرنے والی متعدد ديگر كمپنيوں كے تعاون سے منعقد ہو گا ۔
«ايسلا اينوست»(Isla Invest) كمپنی ۲۰۰۸ء سے اسلامی معيشت كے شعبہ میں مصروف عمل ہے اور ہر سال قومی سطح كے اجلاس منعقد كر كے سعی كر رہی ہے كہ اس مالياتی نظام كی راہ میں حائل مشكلات كو دور كر كے اسے اسلامی ممالك میں پھيلانے كے امكانات كا جائزہ لے ۔
906936