كربلا میں چار دينی و ثقافتی مراكز كا افتتاح

IQNA

آستان مقدس امام حسين (ع) كے زير اہتمام :

كربلا میں چار دينی و ثقافتی مراكز كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ : آستان مقدس امام حسين (ع) كے زير اہتمام چار دينی و ثقافتی مركز كربلا كے سنٹر میں امام حسين (ع) اور اھل بيت علیھم السلام كے افكار كی نشر و اشاعت كی غرض سے تاسيس كیے گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ چار ثقافتی مراكز كہ جو آستان مقدس امام حسين (ع) كے ساتھ منسلك ہیں ، كا افتتاح آستان كے متولی «عبدالمهدی الكربلايی»، كی موجودگی میں كيا گيا ۔
آستان مقدس امام حسين (ع) میں اطلاع رسانی كے سرپرست سعد الدين البناء نے اس بارے بتايا : ان چار مراكز كا افتتاح آستان مقدس حسينی كے مالی تعاون سے كيا گيا ہے اور اس تقريب میں آستان مقدس امام حسين (ع) و حضرت عباس (ع) سے منسلك نماياں شخصيات كے علاوہ معروف علماء نے بھی شركت كی ۔
906854