اسلامی تعاون تنظيم كا شام كے بارے اجلاس

IQNA

علی اكبر صالحی كی شركت سے :

اسلامی تعاون تنظيم كا شام كے بارے اجلاس

بين الاقوامی گروپ : شام كے بارے اسلامی تعاون تنظيم كا ہنگامی اجلاس سعودی دار الحكومت جدہ میں كل سے شروع ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست شام كے وزير خارجہ وليد المعلم اور ايرانی وزير خارجہ علی اكبر صالحی كی شركت سے جدہ میں منعقد ہو گی ۔
اسلامی تعاون تنظيم نے اپنے ۵۷ ركن ممالك كو اس اجلاس میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
اكمل الدين احسان اوغلو نے اس سے قبل شام كا مسئلہ بين الاقوامی بحران كی حيثيت اختيار كر جانے پر انتباہ كيا تھا ۔
اوغلو نے اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے شام كے داخلی معاملات میں بيرونی مداخلت كو مسترد كرتے ہوئے كہا : كسی بھی قسم كی پرتشدد كاروائی سے پورے خطے كا امن و امان تباہ ہو جائے گا ۔
908478