پاكستان میں قرانی خوشنويسی كے آثار پر مشتمل نمائش كا انعقاد

IQNA

ماہ محرم كی مناسب سے :

پاكستان میں قرانی خوشنويسی كے آثار پر مشتمل نمائش كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ماہ محرم كی مناسبت سے قرآنی خوشنويسی كے آثار پر مشتمل نمائش انجمن ہنری راولپنڈی میں شروع ہو گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «Daily Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائئش میں قرآنی آيات كی خوشنويسی پر مشتمل دس پاكستانی خطاط كے ۵۰ آثار پيش كیے گئے ہیں ۔
انجمن ہنری راولپنڈی كے مدير وقار احمد نے كہا : اس نمائش میں قرآن كريم كی آيات كو موثر انداز سے پيش كيا گيا ہے ۔ خوشنويسی قرآن كريم كی آيات متعارف كروانے كا ايك اعلی اسلامی ہنر ہے ۔
انہوں نے كہا : اس نمائش كا انعقاد ہر سال ہنر اور اسلامی ميراث كی زيادہ سے زيادہ ترويج كی غرض سے ماہ رمضان كے آخری ہفتے میں كيا جاتا ہے ۔
908444