فرانس میں اسلام مخالفين كا ايك اسلامی سكول پر حملہ

IQNA

فرانس میں اسلام مخالفين كا ايك اسلامی سكول پر حملہ

بين الاقوامی گروپ : فرانس كے ايك اسلام مخالف گروہ نے كل صبح «تولوز»(Toulouse) كے ايك اسلامی اسكول پر حملہ كر كے اس تعليمی مركز كے باہر مسلمان مخالف نعروں پر مشتمل وال چاكنگ كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mcetv.fr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے شہر «ووكلن(Vauquelin)» میں واقع اسلامی سكول كے معلمين اور طلبہ ، علی الصبح سكول میں ورود كے موقع پر اس غليظ وال چاكنگ سے روبرو ہوئے ۔
اس اسلامی مدرسے پر حملے كا ارتكاب كرنے والوں نے ديواروں پر صليب اور نازيوں كا نشان بھی بنايا ہے جبكہ سرخ سياہی كے ساتھ " مسلمانوں كو فرانس سے نكالو " اور اسلام كا فرانس سے اخراج ، ضروری ہے ضروری ہے وغيرہ جيسے نعرے بھی تحرير كیے ہوئے تھے ۔
فرانسيسی محكہ تعليم كے عہدے داروں نے اس سنگين نوعيت كے جرم میں ملوث افراد كی جلد از جلد گرفتاری كا مطالبہ كيا ہے ۔
908426