ماسكو تيسری بين الاقوامی حلال نمائش كی ميزبانی كرے گا

IQNA

ماسكو تيسری بين الاقوامی حلال نمائش كی ميزبانی كرے گا

بين الاقوامی گروپ : تيسری بين الاقوامی نمائش حلال ۷ جون تا ۹ جون ۲۰۱۲ء شوری مفتيان روس كے زير اہتمام دار الحكومت ماسكو میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «halalexpo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار حلال مصنوعات كے تعارف اور ترويج ، حلال ماركیٹ كی توسيع ، روس كے اسلامی ممالك كے ساتھ تجارتی تعلقات كی تقويت ۔۔۔ كی غرض سے منعقد ہو گا ۔
ايران و روس سميت ملائشيا ، تركی ، برطانیہ ، پاكستان ، سعودی عرب اور انڈونيشيا میں حلال صنعت سے منسلك ۱۵۰ كے لگ بھگ كمپنياں اس بين الاقوامی سيمينار میں شركت كریں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس بين الاقوامی حلال سيمينار كے ضمن میں اسلامی لباس كی نمائش ، سال كی بہترين حلال غذا كا مقابلہ ، اسلامی غذاؤں كا فيسٹيول اور اسلامی ممالك كی غذائیں پكانے كے طريقہ كار كی تعليم كا بھی اہتمام كيا گيا ہے ۔
908626