سعودی صوبے «الأحساء» میں شيعوں كا سب سے بڑا امامبارگاہ سيل

IQNA

ماہ محرم كے دوران :

سعودی صوبے «الأحساء» میں شيعوں كا سب سے بڑا امامبارگاہ سيل

بين الاقوامی گروپ : آل سعود حكام نے «المنطقه الشرقيه» میں واقع شيعہ اكثريتی صوبے «الأحساء» میں شيعوں كے سب سے بڑے امامبارگاہ كو نامعلوم وجوہات كے باعث بند كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے قانونی ذرائع نے اس بارے بتايا ہے : آل سعود حكام نے امسال افتتاح كیے جانے والے اس جديد امابارگاہ كو سيل كرنے كے احكامات جاری كیے ہیں ۔
اس امامبارگاہ كو ۲۹ نومبر منگل كو سيل كيا گيا ہے جبكہ ۲۷ نومبر كو ماہ محرم كے آغاز كے موقع پر اس میں مجالس عزا كا سلسلہ شروع كيا گيا تھا اور اسی طرح حالیہ برس امامبارگاہ كا افتتاح كیے جانے كے بعد اس میں مختلف دينی اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد كیے جاتے تھے ۔
908432