ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ (onislam.net)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ موجودہ اسلامی اسكول بھی قوانين سخت تر ہونے سے ناراض ہیں ۔
برطانوی وزارت تعليم كے حكام دعوی كرتے ہیں كہ یہ سب پابندياں اسلامی مدارس كی سرگرمياں معياری كرنے كے لیے لگائی گئی ہیں (!)، ليكن ان مدارس كے مديران كا خيال ہے كہ طلبہ كا بڑھتا ہو رجحان اس امر كا ثبوت ہے كہ اسلامی اسكول ضروری معيار كے حامل ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ پورے برطانیہ میں ۱۴۰ كے لگ بھگ اسلامی سكول موجود ہیں ك جن میں سے ۶۰ كا گزشتہ ۱۰ سال میں افتتاح كيا گيا ہے ۔
908262