ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ نے روس كی خبر رساں ايجنسی (interfax. ru)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اينگوشتيا كے صدر يونس بيك يفكوروف نے خبرنگاروں كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : ہمارے ملك میں كوئی ايسی مسجد نہیں ہے كہ جس سے وہابی اور دہشت گرد اپنی سرگرميوں كے لیے سوء استفادہ كر سكیں ۔
انہوں نے آخر میں واضح كيا : بعض سياسی و اجتماعی محافل میں یہ افواہ گردش كر رہی ہے كہ ہمارے ملك كی مساجد میں وہابی اپنی ناپاك سرگرمياں جاری ركھے ہوئے ہیں ليكن ہم پورے اطمينان سے اعلان كرتے ہیں كہ یہاں كسی قسم كی بھی دہشت گرد سرگرمياں انجام نہیں دی جا ری ہیں اور صورتحال پر حكومت كا مكمل كنٹرول ہے ۔
909686