ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری انتخابات كے حتمی نتائج كے مطابق جنبش اخوان المسلمين سے منسلك حزب آزادی و عدالت نے چاليس فيصد ووٹ حاصل كر كے پارليمانی انتخابات كے پہلے مرحلے میں كاميابی حاصل كر لی ہے ۔
ياد رہے كہ حزب النور مصر نے بيس فيصد ، «الكتلة المصرية»، نے ۱۵ فيصد ، حزب الوسط نے ۶ فيصد ، حزب الوفد نے ۵ فيصد ووٹ حاصل كیے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ پارليمانی انتخابات كا دوسرا مرحلہ ۱۴ اور ۱۵ دسمبر كو جبكہ تيسرا مرحلہ ۳ اور ۴ جنوری كو منعقد ہو گا ۔
909662