ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بارے اعلان كيا ہے : یہ پابندياں ، ايران ، شام اور خطے كی ملتوں اور مزاحمتی تحريكوں كے خلاف ايك يلغار ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : پابندياں اس امر كی واضح ترين دليل ہیں كہ غرب حزب اللہ اور ديگر مزاحمتی تحريكوں كو نقصان پہنچانے كے درپے ہے ۔
حزب اللہ نے اپنے بيان كے اختتام میں امريكہ كے خلاف قيام كرنے والے بعض ممالك كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خطے كی اقوام سے اپيل كی ہے كہ واشنگٹن كی پاليسيوں كے مقابلے میں ہوشياری و بيداری سے كام لے كر خطے كو امريكہ كی طمع ورزی سے محفوظ ركھیں ۔
909692