يوكرائن میں جديد مسجد كا افتتاح

IQNA

يوكرائن میں جديد مسجد كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ : يوكرائن كے مسلمانوں كی جديد مسجد كا افتتاح يكم دسمبر جمعۃ المبارك كو دار الحكومت كيف میں كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr.apa»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يوكرائن كی پہلی مسجد الرحمن كا افتتاح يكم دسمبر جمعۃ المبارك كو دنيا بھر كے چاليس ممالك كے نمائندوں كی موجودگی میں دار الحكومت كيف میں باقاعدہ طور پر كر ديا گيا ہے ۔
یہ مسجد ۳۲۰۰ میٹر مربع كے رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں تين ہزار نمازيوں كی گنجائش ہے اور مسجد كے ميناروں كا ارتفاع ۲۷ میٹر ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مسجد الرحمن كی تعمير كا كام عوامی سطح پر امداد كی جمع آوری سے كيا گيا تھا ليكن نامعلوم وجوہات كے باعث اس مسجد كی تعمير ۲۰۱۱ء تك مؤخر ہو گئی اور آخر كار يكم دسمبر ۲۰۱۱ء كو اس كا افتتاح كر ديا گيا ہے ۔
909782