امام حسين كا قيام آيت «اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى» كا مصداق ہے

IQNA

امام حسين كا قيام آيت «اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى» كا مصداق ہے

بين الاقوامی گروپ : امام حسين (ع) كا قيام ايك سادہ اور جذباتی انقلاب نہیں تھا كہ جو عقل و منطق كے بغير وجود میں آيا ہو بلكہ یہ ايك ايسا قيام تھا كہ جو اسلامی اصول و مبانی كے عين مطابق تھا اور دينی ، سياسی اور اجتماعی جنبوں كا حامل تھا تاكہ ظلم و طغيان كا مقابلہ كرے اور یہ قيام سورہ طہ كی آيت نمبر ۲۴ كا كامل مصداق ہے ۔
شہيد محراب انسٹی ٹيوٹ عراق میں امور قرآنی كے مدير حجت الاسلام و السلمين باسم العابدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : امام حسين (ع) كا قيام ايك سادہ اور جذباتی قيام نہ تھا كہ جو بغير كسی عقل و منطق كے وجود میں آيا ہو بلكہ یہ قيام سورہ طہ كی آيت «اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى» كا واضح مصداق ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : امام حسين (ع) كا قيام انبيائے ما سبق كے قيام كی مانند ايك الہی اور دينی قيام تھا ۔
910242