ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق حضرت امام حسين (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا ۳۰ نومبر سے ۴ دسمبر تك خانہ فرہنگ ايران آتن كے حضرت فاطمہ زھرا (ع) ہال میں منعقد ہوئیں ۔
ان تين روزہ مجالس كا آغاز تلاوت كلام مجيد اور زيارت عاشورا كی قرائت سے كيا گيا اور اس كے بعد حجت الاسلام و المسلمين سيد مھدی مير آفتاب نے عاشقان امامت و ولايت كے سامنے فضائل و مصائب اہل بيت (ع) بيان كیے ۔
قابل ذكر ہے كہ شب عاشور ايرانی سفير مھدی ھنر دوست حضرت سيد الشھداء (ع) كے قيام كے حوالے سے خصوصی خطاب كریں گے ۔
910915