آذربائيجان حكومت كی جانب سے روز عاشور منانے كی راہ میں سخت ركاوٹیں

IQNA

آذربائيجان حكومت كی جانب سے روز عاشور منانے كی راہ میں سخت ركاوٹیں

سياسی و اجتماعی گروپ : جمہوریہ آذر بائيجان كی حكومت نے عاشورا كے پروگرام روكنے كی سخت كوششیں شروع كر دی ہیں اور تمام دينی سرگرم رہنماؤں كو سيكيورٹی فورسز نے طلب كر كے سنگين نوعيت كی دھمكياں دی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق باكو گورنمنٹ گزشتہ ايك سال سے دين مخالف پاليسيوں پر كاربند ہے اور ايام محرم میں حكومت نے تاسوعا و عاشورا كے پروگراموں پر مكمل پابندی عائد كر دی ہے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق اسكولوں كے معلمين كی جانب سے والدين اور بچوں كو خبردار كيا گيا ہے كہ عزاداری میں شركت كرنے والے بچوں كو تعليمی اداروں سے نكال ديا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ آذربائيجان پر ۷۰ سالہ كميونزم كے جبر و تشدد كے باوجود لوگوں كا حضرت امام حسين (ع) كے ساتھ عشق اور محبت قابل ديد ہے ۔
910686