عراقی سیٹلائٹ ٹی وی كے ہاتھوں يوم عاشور كی حرمت شكنی پر شديد رد عمل

IQNA

عراقی سیٹلائٹ ٹی وی كے ہاتھوں يوم عاشور كی حرمت شكنی پر شديد رد عمل

بين الاقوامی گروپ : عراقی پارليمنٹ كے امور دينی و اوقاف كميشن كے سربراہ سيد علی العلاق نے ملك كے ٹيلی وژن چينل السومریہ كی جانب سے شب عاشور فحش پروگرام نشر كرنے پر شديد تنقيد كی اور اس چينل كے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی العلاق نے اس بارے بتايا : السومریہ سیٹلائٹ ٹيلی وژن نے شب عاشور كی كرامت اور حرمت كا پاس نہ كرتے ہوئے رقص و سرود پر مشتمل پروگرام ٹيلی كاسٹ كيا كہ جس سے عراق كے اندر موجود تمام فرقوں اور مذاہب كے پيروكاروں كے جذبات كو ٹھيس پہنچی ہے ۔
سيد علی العلاق نے كہا : یہ تنہا چينل تھا كہ جس نے شب عاشور كی حرمت شكنی كی ہے اور عراقی شہريوں كے عقائد كی بے احترامی كی ہے لذا اس چينل كو اپنے كیے كی سزا بھگتنی پڑے گی ۔
912223