بحرين كے قومی انقلاب كا نماياں پہلو اس كا پرامن ہونا ہے

IQNA

تيجانی سماوی :

بحرين كے قومی انقلاب كا نماياں پہلو اس كا پرامن ہونا ہے

بين الاقوامی گروپ : صرف بحرينی عوام ہی پورے خطے كے ايسے انقلابی ہیں كہ جنہوں نے انتہائی كشيدہ حالات میں بھی اسلحہ نہیں اٹھايا اور روز اول سے اپنے مطالبات پر امن طريقے سے پيش كر رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شيعيت پر تحقيق كرنے والے تيونس كے مشہور عالم دين علامہ سيد محمد تيجانی سماوی حسنی نے خبر رساں ايجنسی نون كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : پر امن ہونا اور معاشرے كے تمام طبقات فكر كی شموليت بحرينی انقلاب كی دو اہم خصوصيتیں ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : بحرينی عوام كی اكثريت اھل بيت (ع) كے مذہب پر كاربند ہیں اور انتہائی كسمپرسی كی زندگی گزار رہے ہیں ليكن جب بھی دنيا میں كہیں شيعہ اپنے بحرينی بھائيوں كے حق میں آواز بلند كرتے ہیں تو ان پر فرقہ پرستی كی تہمت لگائی جاتی ہے كہ جو انتہائی افسوسناك ہے ۔
912598