ملائشيا میں طب اسلامی تعليمی كورس كا اہتمام

IQNA

ملائشيا میں طب اسلامی تعليمی كورس كا اہتمام

فكر و علم گروپ : طب اسلامی كی تعليم پر مشتمل شارٹ كورس ملائشيا كے دار الحكومت كوالالمپور میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ طب اسلامی كورس ۱۳ دسمبر جمعۃ المبارك سے خانہ فرہنگ ايران كوالالمپور كی نگرانی میں منعقد كيا جا رہا ہے ۔
متوازن غذا كے بنيادی عناصر اور بيمارياں كنٹرول كرنے میں ان كا كردار ، نا متوازن غذا كا بيماريوں كے ساتھ ارتباط ، مزاج كی شناخت ، ڈپريشن كا متوازن خوراك سے علاج ، بدن سے زہر كے اثرات ختم كرنا ۔۔۔ اس تعليمی شارٹ كورس كے اہم عناوين ہیں جبكہ ہر نشست كے اختتام پر معلمين طلبہ كے سوالات كے مفصل جوابات بھی ديا كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تعليمی نشستیں ہر دو ہفتے كے بعد بين الاقوامی تعليمی سنٹر «امپنگ پوينٹ» میں منعقد ہوا كریں گی ۔
912581