ہندوستان میں " امام حسين (ع) كے صحابہ اور ہم " كے عنوان سے نشستوں كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں " امام حسين (ع) كے صحابہ اور ہم " كے عنوان سے نشستوں كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ : ہندوستانی صوبے اترپرديش كے دار الحكومت لكھنؤ میں واقع امام بارگاہ محمد علی شاہ المعروف چھوٹا امامبارگاہ میں "اصحاب امام حسين (ع) اور ہم " كے عنوان سے پانچ روزہ علمی نشستیں منعقد ہو رہی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق انجمن جماعت جعفریہ كے سيكرٹری جنرل سيد محمد حسنين نقوی نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : یہ دينی نشستیں علاقے كے مخيرين سيد ھادی رضا اور سيد ريحان رضوی كے زير اہتمام منعقد كی جا رہی ہیں ۔
ان نشستوں كا آغاز تلاوت كلام مجيد سے ہوتا ہے جبكہ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل سيد محمد مياں عابدی "اصحاب امام حسين (ع) اور ان كا پيغام " كے موضوع پر خطاب پيش كرتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان نشستوں كا آغاز ۱۳ محرم كو كيا گيا ہے اور یہ ۱۷ محرم تك جاری رہیں گی ۔
912496