برطانیہ ؛ سياسی عمل میں مسلمانوں كی شركت كا جائزہ

IQNA

برطانیہ ؛ سياسی عمل میں مسلمانوں كی شركت كا جائزہ

بين الاقوامی گروپ : مسلمان اور ان كی برطانیہ كے سياسی عمل میں مشاركت كے عنوان سے آئندہ سال مئی میں اسكاٹ لينڈ كے دار الحكومت «ادينبرو» میں ايك سيمينار منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Euro Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامك سٹڈيز سنٹر ان ماڈرن ايج كے زير اہتمام منعقد ہونے والے اس دو روزہ سيمينار كے دوران «ادينبرو» يونيورسٹی میں برطانوی مسلمانوں كی سياسی زندگی كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
۱۹۷۰ء میں گلاسكو شہر كی شوری كے ركن منتخب ہونے والے مسلمان بشير معان كے بعد سے برطانیہ كی سياست میں مسلمانوں كا اہم كردار سامنے آيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ برطانیہ میں پہلی مرتبہ ۱۹۸۵ء میں مسلمان مئير ، ۱۹۹۷ء میں پہلا مسلمان پارليمنٹ ممبر اور ۲۰۰۷ ء میں پہلا مسلمان وزير منتخب ہوئے ہیں ۔
914866