ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق عاشورا و اسلامی بيداری سيمينار ايتھوپين دار الحكومت آديس آبابا میں ايرانی قونصلیٹ كے زير اہتمام علماء ، سماجی شخصيات اور ايتھوپيا میں مقيم پاكستانی اور ہندوستانی مومنين كی شركت سے منعقد ہوا ۔
اس تقريب جو خانہ فرہنگ ايران آديس آباب كے آفس میں منعقد ہوئی ؛ میں مجمع جہانی اہل بيت ( ع) كے ركن حاج كامل شريف نے كہا : امام حسين (ع) تمام زمانوں میں بشريت كے لیے ايك شايستہ اسوہ ہیں چنانچہ خود فرماتے ہیں : میں اپنے نانا كی امت میں اصلاح كے لیے نكلا ہوں ۔
914522