تيونس كی ملت نے عالم عرب میں سب سے پہلے انقلاب كی بنياد ركھی اور عربی استبداد كا ڈٹ كر مقابلہ كيا یہاں تك كہ یہ قوم تيس سال كے بعد آزادانہ انتخابات منعقد كرنے میں كامياب رہی اور حزب اسلامی النھضۃ نے قاطعانہ كاميابی حاصل كر كے شرپسندوں كو نا اميد كر ديا كہ جس كے بعد دشمن نے خطے كے ديگر ممالك مصر اور ليبيا میں آتش فتنہ روشن كر دی تاكہ ان دونوں ممالك میں انقلاب كو منحرف كيا جا سكے ليكن مصر میں انتخابات كے نتائج اخوان المسلمين كے حق میں نكلے جو كہ خطے كی جابر حكومتوں كے لیے خطرے كی گھنٹی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ النھضۃ كی بھرپور عوامی حمايت اور طاقت كے سامنے امريكا نے بھی سر تسليم خم كر ديا ہے اور كلنٹن نے تيونس كے اسلامی گروہوں كے ساتھ مذاكرات كا عندیہ دے ديا ہے ۔
بھزاد اخلاقی كی يادداشت
915090