ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «رأس الرمان» شہر كی خواتين نے آج منامہ میں واقع برطانوی سفارت خانے كے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ منعقد كيا ۔
برطانوی حكومت كی جانب سے آل خليفہ حكومت كی حمايت اور بحرين میں پر امن مظاہروں كی عدم اجازت آج بحرينيوں كے آل خليفہ حكومت كے خلاف وسيع پيمانے پر احتجاجات كا موجب بن چكے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ سعودی عرب كی مسلح سيكيورٹی فورسز امسال ۱۴ مارچ ۲۰۱۱ء سے مظاہرين كو كچلنے كے حوالے سے بحرينی حكومت كی امداد كے بہانے بحرين میں قيام كیے ہوئے ہیں جو كہ اپنی نوعيت كا ايك عجيب اقدام ہے ۔
916591