امريكہ كا عراق سے خروج عالمی طاقت كی پر عزم ملت كے سامنے شكست ہے

IQNA

حزب اللہ :

امريكہ كا عراق سے خروج عالمی طاقت كی پر عزم ملت كے سامنے شكست ہے

بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے كل ۱۶ دسمبر جمعۃ المبارك كو ايك اعلامیہ جاری كر كے امريكی فوجوں كے عراق سے انخلا كو قابل فخر قرار ديتے ہوئے كہا : یہ تاريخی كاميابی ايك عالمی طاقت كی عراقی پر عزم ملت سے ذلت آميز شكست كی نشاندہی كرتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں زور دے كر كہا : عراق كی صابر اور پر عزم قوم نے شہداء اور زخميوں كی بے پناہ قربانياں پيش كر كے دنيا بھر كی مظلوم اور محروم قوموں كے لیے ايك بہترين اسوہ رقم كيا ہے ۔
اس بيان میں ہا گيا ہے : عراقی ملت كا خدا پر توكل اور ظلم و ستم كے خلاف ان كی انتھك جدوجہد تاريخ میں سنہری حرفوں سے ثبت كی جائے گی ۔
916780