مصری پارليمنٹ كے انتخابات میں اخوان المسلمين كی سبقت

IQNA

مصری پارليمنٹ كے انتخابات میں اخوان المسلمين كی سبقت

بين الاقوامی گروپ : اگرچہ مصری پارليمانی انتخابات كے دوسرے مرحلے كے قطعی نتائج كا ابھی تك اعلان نہیں كيا گيا ليكن موصولہ اطلاعات كے مطابق اس مرتبہ پھر اسلام پسندوں بالخصوص اخوان المسلمين نے كاميابی حاصل كر لی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۳ اور ۱۴ دسمبر كو منعقد ہونے والے مصری پارليمانی انتخابات كے دوسرے مرحلے میں پہلے مرحلے كی مانند اخوان المسلمين سے منسلك حزب آزادی و عدالت سرفہرست ہیں جبكہ لبرل پارٹياں اس مرتبہ پھر سبقت حاصل نہیں كر سكی ہیں ۔
حزب آزادی و عدالت نے ۲۸ اور ۲۹ نومبر ۲۰۱۱ء كو ملك كے ۹ صوبوں میں ہونے والے انتخابات كے پہلے مرحلے میں كل ووٹوں میں سے تيسرا حصہ يعنی ۳۶ فيصد سے زيادہ ووٹ حاصل كیے تھے ۔
916901