امريكہ میں اديان ابراہيمی كمپليكس كی تاسيس

IQNA

امريكہ میں اديان ابراہيمی كمپليكس كی تاسيس

بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست نبراسكای كے شہر اوماھا میں پہلی مرتبہ ايك اسلامك انسٹی ٹيوٹ اور مسجد ، ايك معبد اور ايك چرچ پر مشتمل اديان ابراہيمی كمپليكس تاسيس ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس منصوبے پر پہلی مرتبہ عمل درآمد ہو رہا ہے اور اس عظيم الشان كمپليكس كو ۱۴ ايكڑ رقبے پرتعميركيا جائے گا ۔
اس كمپليكس كو اسلام ، مسيحيت اور یہوديت كے پيروكاروں كی باہمی آشنائی میں اضافے كی غرض سے پر امن بقائے باہمی كے تحت تاسيس كيا گيا ہے ۔
مطالعات و اسلامی ثقافت انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ سيد محی الدين نے منصوبے كی جانب اشارہ كرتے ہوئے سورہ عنكبوت كی ۴۶ نمبر آيت «وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِی أُنزِلَ إِلَیْنَا وَأُنزِلَ إِلَیْكُمْ وَإِلَهُنَا وَإِلَهُكُمْ وَاحِدٌ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ كی بھی تشريح و توضيح پيش كی ۔
917003