ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مجالس مجمع اھل بيت (ع) كے زير اہتمام اسلامی مركز برطانیہ كے تعاون سے اس مركز میں ۱۰ روز تك منعقد ہوں گی ۔
ان نشستوں كا عنوان "پيام عاشورا كا احيا" ہے اور یہ ۱۴ جنوری سے ۲۳ جنوری تك مقامی وقت كے مطابق رات ۸ بجے سے ۱۰ بجے تك منعقد ہوں گی ۔
اسلامك كالج لندن كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين سعيد بھمن پور رحلت پيغمبر اكرم (ص) ، شہادت امام رضا (ع) ، حضرت زينب (ع) كی جدوجہد اور امام حسين (ع) كے چہلم كی مناسبت سے خطاب كریں گے ۔
916859