ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعۃ الازھر كے علماء اور طلبہ ، اسی طرح ملك كے انقلابی جوانوں كی ايك بڑ ی تعداد نے شيخ عماد كی تشييع جنازہ كے موقع پر ان كے قاتلوں سے قصاص كا مطالبہ كيا ۔
مظاہرين «الله اكبر ولله الحمد» و «حسبنا الله ونعم الوكيل» جيسے نعرے لگا كر شيخ عماد كے وارثوں كے ساتھ انصاف كا مطالبہ كر رہے تھے ۔
قابل ذكر ہےكہ مصری انقلابی گزشتہ دو ہفتوں سے وزير اعظم ہاؤس كا گھيراؤ كیے ہوئے ہیں اور فوجی كونسل سے اقتدار چھوڑنے كا مطالبہ كر رہے ہیں ۔
917857