مسجد الحرام كے باب‌ العمره اور باب الفتح كا نام تبديل كرنے كی مخالفت

IQNA

مسجد الحرام كے باب‌ العمره اور باب الفتح كا نام تبديل كرنے كی مخالفت

اجتماعی گروپ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی كے انتظامی سربراہ شيخ صالح بن عبد الرحمن الحصين نے ۶۲ نمبر باب العمرہ اور ۴۵ نمبر باب الفتح كا نام تبديل كر كے ان كا نام باب ملك سعود اور باب ملك خالد ركھنے كا حكم صادر كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "حج بعثہ مقام معظم رہبری" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادارہ حرمين شريفين كی جانب سے باب‌العمره اور باب الفتح كا نام تبديل كرنے پر سعودیہ میں وسيع پيمانے پر نكتہ چينی كی جا رہی ہے اور متعدد سعودی تنظيموں نے بادشاہ سے درخواست كی ہے كہ ان دونوں كے نام حسب سابق رہنے دئیے جائیں چونكہ العمرہ اور الفتح كے معانی ومفاہيم مسلمانوں كے لیے انتہائی بلند و بالا ہیں ۔
918501